یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی جو عوام کو سبسڈی کے تحت 70 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق چینی کی خریداری اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی گئی۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ نے چینی کی سب سے کم بولی دی اور چینی 78 روپے 98 پیسے فی کلو میں خریدی گئی۔ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر چارجز کے بعد چینی 83 روپے فی کلو پڑے گی لیکن سبسڈی کے تحت عوام کو ستر روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔گزشتہ کئی برسوں سے ہر حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورو نوش کو سستے داموں فروخت کرتی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹروز پر چینی کے علاوہ گھی ، تیل اور دالیں بھی سستے دام میں دستیاب ہیں۔
دلچسپ اور عجیب
83 روپے فی کلو والی چینی یوٹیلٹی اسٹورز پر 70 روپے میں دستیاب
- by web desk
- اکتوبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1303 Views
- 2 سال ago