پاکستان تازہ ترین

ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے شیخ رشید

ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نے ملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائیگی۔پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پرہوگا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں آ نے ا ور جانے کیلیے بھی ڈیل کی جاتی ہے۔نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔ آڈیو لیکس سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی دفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے