نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں میزبان کیویز نیو زی لینڈنے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ سہ فریقی کرکٹ سیریز کا اہم میچ آج منگل 11 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بناتے ہوئے 131 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ سترہ رنز پر گری، جب محمد رضوان سولہ رنز بناکر آٹ ہوئے۔ شان مسعود چودہ، بابر اعظم تئیس گیندوں پر اکیس رنز بناکر آٹ ہوئے، جب کہ حیدر علی آٹھ رنز بنا سکے۔ افتخار احمد نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور ستائیس رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ افتخار کے بعد محمد نواز آئے جو صفر پر کیچ آٹ ہوگئے۔ محمد آصف نے پچیس رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 131رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ پر 16.1اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔ فِن ایلن نے 62 اور ڈیون کونوے نے 49رنز اسکور کئے۔
کھیل
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
- by web desk
- اکتوبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1537 Views
- 2 سال ago