وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 11 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 ہفتوں بعد طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس دن گیارہ بجے وزیراعظم ہاس میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور داخلی صورت حال زیرغور آئے گی۔ اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ مختلف آپشنز بھی رکھیں گے۔ آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی حکمت عملی اور اتحادی جماعتوں کی رائے پر بھی بات ہو گی۔ وفاقی کابینہ مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے گی،اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔