پاکستان

ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں 217روپے کا ہوگیا

ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں 217روپے کا ہوگیا

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ڈالر آج بھی انٹرمارکیٹ میں 77 پیسے کمی کے بعد 217.19 روپے کا ہوگیا۔ دو ہفتوں سے زائد دورانیے سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 1.96 روپے کم ہوکر 217.96 روپے تک آ گئی تھی۔ پیر کے روز کاروباری دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل تاحال جاری ہے اور منگل کے روز بھی کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ منگل کے روز کارباری دن کی ابتدا ہی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کمی سے ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219.15 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر مارکیٹ میں ڈالر 77 پیسے کمی سے 217.19 پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 22.71 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے