پاکستان تازہ ترین

بھارتی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق بیان جھوٹ ہے دفترخارجہ

بھارتی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق بیان جھوٹ ہے دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات کے جلسے میں مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن ہے۔اس بیان سے ثابت ہوگیا کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے مکمل طور پر لاعلم اور بے خبر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور یہ تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔ مسئلہ کشمیر کاواحد حل کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے کسی نہ کسی طرح مسئلہ کشمیر کو حل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے