آئیڈاہو: امریکا میں ایک شخص نے ٹھوڑی پر طویل دورانیے تک گٹار کا توازن قائم کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ 1 گھنٹہ 35 منٹ تک ٹھوڑی پر گٹار توازن کے ساتھ کھڑا کر کے بنایا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ اسپین کے کرسچین روبرٹو لوپیز روڈریگیز کے پاس تھا جنہوں 1 گھنٹہ 13 منٹ اور 25 سیکنڈ تک گٹار کا توازن قائم کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کرسچین روبرٹو نے یہ ریکاڈ ڈیوڈ رش سے ہی چھینا تھا جنہوں نے 1 گھنٹہ 12 منٹ 40 سیکنڈ تک ٹھوڑی پر گٹار کھڑا کیا تھا۔ واضح رہے ڈیو رش STEMایجوکیشن (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ میٹکس) کے فروغ کے لیے تقریبا 250 ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
ٹھوڑی پر گٹار کھڑا کرنے کا گینیز ریکارڈ
- by web desk
- اکتوبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1631 Views
- 2 سال ago