تازہ ترین

بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کے ذکر پر تقریر میں آبدیدہ ہوگئے

بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کے ذکر پر تقریر میں آبدیدہ ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور ایک پروگرام میں اپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔ بونی کپور لیجنڈری اداکارہ کی فلم انگلش ونگلش کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پروگرام میں اظہار خیالات کررہے تھے۔ تقریر کے دوران بونی کپور نے آنجہانی سری دیوی سے متعلق اپنی یادوں کو حاضرین کے سامنے بیان کیا۔ اس موقع پر ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی موجود تھی۔ واضح رہے کہ معروف بھارتی ادکارہ سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے