کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کے لئے 209 رنز کا ہدف دے دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 64 رنز اور گلین فلپس نے 60 رنزبنائے۔ ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے جبکہ فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے 34 رنز بنائے۔ گلین فلپس نے 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 50 رنز اسکورکیے۔ بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔