اسلام آباد / کوئٹہ: عدالت نے اپنے ہی تین بھائیوں کے قتل کے ملزم قیس خان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تین بھائیوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار چوتھے بھائی ملزم قیس خان کو 5 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ملزم قیس خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم قیس خان کو مزید پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ قتل کا واقعہ جوائنٹ روڈ کے قریب 26 ستمبر کی رات کو پیش آیا تھا۔ ملزم قیس خان کو اپنے تین بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔