پاکستان تازہ ترین

وادی نیلم میں جیپ کھائی میں جاگری 6 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں جیپ کھائی میں جاگری 6 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں کٹن کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہو کر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاگراں روڈ پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ مقامی لوگوں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جیپ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے جن کی ڈیڈ باڈیز نکال لی گئی ہیں ۔ زخمیوں کو ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کیا گیا۔ گاڑی کا حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔حادثہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو آبائی گھر مٹو پہنچا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے