آسام: بھارت کے ہاتھی بھی گول گپوں کے مداح نکلے۔ اس ضمن میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہاتھی ایک کے بعد ایک پانی پوری مزے سے کھارہا ہے۔ یہ ویڈیو آسام کے شہر تیزپور کی ہے جس میں ایک ہاتھی اپنی راہ لیتے ہوئے سڑک کنارے گول گپے فروش کے اسٹال پر رکا۔ یہاں دکاندار نے ایک کے بعد ایک کئی گول گپے ہاتھی کو پیش کئے جو وہ مزے سے کھاتا رہا۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور سراہا ہے۔پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں مختلف ناموں سے فروخت ہونے والے گول گپے یا پانی پوری اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔ گول گپے اگرچہ ہرعمر کے افراد کو پسند ہیں لیکن اس ویڈیو میں ایک ہاتھی کو گول گپے کھاتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو چند روز پہلے کی ہے آسام کے شہرتیزپور کے علاقے یہ واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ ایک ہاتھی وہاں سے گزررہا تھا جو گول گپے کے اسٹال پر رکا اور دکاندار نے اسے بہت سارے گول گپے کھلائے۔ اس موقع پر موجود افراد نے یہ منظر دیکھا اور اس کی ویڈیو بنائی جو اب دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہے۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
بھارت میں ہاتھی کی گول گپے کھانے کی ویڈیو وائرل
- by web desk
- اکتوبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1143 Views
- 2 سال ago