پاکستان تازہ ترین

نیشنل گرڈ میں خرابی کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈان

نیشنل گرڈ میں خرابی کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈان

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ کراچی میں بجلی کا بریک ڈان حبکو جامشورو ٹرانسمیشن لائن کی ٹرپنگ کی وجہ سے ہوا، جس کے باعث کے الیکٹرک کے تمام بجلی گھر بند ہوگئے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واپڈا سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث پورے شہر کو بجلی کی سپلائی بندہوگئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی عدم فراہمی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کے ساتھ ٹیمز بحالی کے لئے متحرک ہیں جبکہ صارفین مزید رہنمائی کے لئے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کراچی کے جو علاقے بجلی سے محروم ہیں ان میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، بہادرآباد، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، محمود آباد، اعظم بستی، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد، نشتر روڈ اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے