کراچی: اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی گاڑی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی گاڑی کا موٹر وے ایم نائن پر بریک فیل ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی بڑے حادثے سے بچی ہے تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ گاڑی کا بریک فیل ہوا، گاڑی جلنے والے والی تھی، تاہم خوش قسمتی سے میں اس سے قبل ہی مینج کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا۔ فیصل قریشی سمیت کئی فنکاروں نے شمعون عباسی کی اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور شکر ادا کیا کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ شمعون عباسی ان دنوں اپنے آنے والے ڈرامے بندش کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ آمنہ الیاس اور آفان وحید اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
شمعون عباسی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے
- by web desk
- اکتوبر 14, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1449 Views
- 2 سال ago