وزیرخزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ڈالر مافیا پھر سرگرم
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت بیرون ملک دورے پر ہیں، اور ان کی غیر موجودگی میں ڈالرمافیا پھر سے سرگرم ہوگیا ہے۔ 22 ستمبر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 239 روپے 71 پیسے تھی تاہم اس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہونے لگی تھی، اور ڈالر کی تنزلی کا یہ سلسلہ مسلسل 11 اکتوبر تک جاری رہا، تاہم وزیرخزانہ کے بیرون ملک جاتے ہی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کا فرق غیرمعمولی ہوگیا۔ اس وقت اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 6 روپے کا فرق ہے، اور قیمت کا فرق اور ڈالر گیم روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات بھی بیاثر دکھائی دے رہے ہیں۔ ملک میں ڈالر نے ایک مرتبہ پھر تیزی کی ٹرین پکڑ لی ہے، اور آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 224 روپے کا ہوگیا ہے، جب کہ انٹربینک میں ڈالر 12پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے50 پیسے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین
وزیرخزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ڈالر مافیا پھر سرگرم
- by web desk
- اکتوبر 14, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1440 Views
- 2 سال ago