پاکستان تازہ ترین

ملتان میں کرنٹ سے 16 شہریوں کی اموات میپکو پر دو کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ

ملتان میں کرنٹ سے 16 شہریوں کی اموات میپکو پر دو کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ

ملتان: ملتان میں کرنٹ لگنے سے 16 شہریوں کی ہلاکت پر نیپرا نے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے میپکو پر دو کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ملتان میں جولائی 2020 سے دسمبر 2021 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے میں نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے میپکو (ملتان الیکٹرک پاور کمپنی) پر دو کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران بجلی سے 16 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں، اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے دو ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، 16 میں سے 11 اموات میں میپکو قصوروار قرار پایا۔ نیپرانے کہا ہے کہ 11 اموات میں 4 میپکو کے ملازمین جبکہ 7 عام شہری تھے، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت میپکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا، میپکو ضابطہ اخلاق اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔ نیپرا نے میپکو کو سوگوار خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے اہل خانہ کو ملازمت دینے اور معاوضے و ملازمتوں کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے