تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

ایلون مسک نے چند گھنٹوں میں اپنے پرفیوم کی ہزاروں بوتلیں فروخت کردیں

ایلون مسک نے چند گھنٹوں میں اپنے پرفیوم کی ہزاروں بوتلیں فروخت کردیں

نیویارک: دنیا کے امیرترین ٹیکنالوجی ماہرایلون مسک نے اپنے پرفیوم کا نیا برانڈ پیش کیا ہے اور صرف چند گھنٹوں میں اس کی دس ہزار بوتلیں فروخت کرکے دس لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم کمائی ہے۔ برنٹ ہیئر نامی پرفیوم کی ایک بوتل کی قیمت 100 ڈالر ہے تاہم سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اس کی فروخت شروع کی جائے گی تاہم لوگوں نے اس کے لیے پیشگی رقم ادا کی ہے۔ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے سی ای او نے اپنی ٹویٹ میں خود کو پرفیوم فروش کے طور پر پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک عرصے سے اپنے نام کی خوشبو بنانا چاہتے تھے اور اب خیال آتا ہے کہ اس میں آخر اتنی دیر کیوں ہوگئی؟ ایلون مسک نے ستمبر میں پہلی مرتبہ اپنے پرفیوم کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل وہ ٹیسلا کے نام پر میکسیکو کی شراب تکیلا پیش کرنا چاہتے تھے اور 2020 میں اس کا اعلان بھی کیا تھا۔ پھر 2018 میں ان کی برماکاری (بورنگ) کمپنی نے آگ پھینکنے والا نظام بنایا تھا جس کی قیمت 500 ڈالر تھی اور یوں اس سے ایک کروڑ ڈالر کمائے گئے تھے۔ اس کیبعد انہوں نے بورنگ کمپنی کے نام سے مزید 50 ہزار ہیٹ بھی فروخت کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے