پاکستان تازہ ترین تجارت

آئی ایم ایف کے پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے موجودہ پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کو ری شیڈول کرانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس کلب کے قرضوں کے علاوہ قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کریں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان  کے مو جودہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سیلاب کے بعد بین الاقوامی مالیاتی ادارے کافی لچک کامظاہرہ کررہے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے 32 ارب ڈالرکانقصان ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے