پاکستان تازہ ترین

ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کریں گے وزیر خارجہ

ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کریں گے وزیر خارجہ

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم سے بات کی ہے، اس بیان پر حیرت ہوئی، بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے اور جوبائیڈن کے بیان پر ڈیمارش دیں گے، سفیر سے تحفظات پر بات کریں گے اور معاملے پر موقف لیں گے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ بائیڈن کے بیان سے پاکستان امریکہ تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا ، امریکی صدر نے غلط فہمی کی بنیادپر بیان دیاہوگا، پاکستان اپنی سالمیت کے لیے پر عزم ہے، ہم اپنے ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے