پاکستان تازہ ترین

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی دفتر خارجہ طلبی جوبائیڈن کے بیان پر شدید احتجاج

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی دفتر خارجہ طلبی جوبائیڈن کے بیان پر شدید احتجاج

اسلام آباد: حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی صدر کے بیان پر شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر کے حوالے کیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو ہفتہ کی شام دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وزرات خارجہ سیکریٹری کے دفتر پہنچے جہاں انہیں وزرات خارجہ کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔ وزرات خارجہ کی جانب سے امریکی سفیر سے امریکی صدر کے بیان پر سفارتی احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور کہا گیا کہ بین الاقوامی اداروں کی پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق ضرورت سے زیادہ اطمینان بخش قرار دیا جا چکا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا کہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے