سنسناٹی: امریکا میں رولرکوسٹر پر سوار افراد کی جیبوں سے ان کے آئی فونز نے جھٹکوں سے مغالطے میں آکر ایمرجنسی سروسز کو کالز ملا دیں۔ گزشتہ ماہ متعارف کرائے جانیوالے آئی فون 14 میں، ایپل واچز کی طرح،ایک فیچر شامل کیا گیا ہے جو جھنجھناہٹ اور جھٹکوں جیسے کار حادثات کی علامات کی تشخیص کرتا ہے اور ریسکیو ذرائع کو کال کر دیتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر سے شروع ہونے والی نئے ماڈل کی فروخت کے بعد سے امریکی ریاست اوہائیو میں ریسکیو سینٹر کو جھولوں پر موجود لوگ کی جانب سے کم از کم چھ کالز موصول ہوئیں۔
یہ تمام کالز اوہائیو کے شہر سِنسِناٹی کے تفریحی پارک سے، جہاں اورین نامی جھولا ہے جو 146 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 90 میٹر کی بلندی سے نیچے آتا ہے، ملائی گئیں۔ انتباہ کی دیگر کالز شیکاگو کے قریب میں واقع ایک تفریحی پارک میں موجود 12 منزلہ جوکر رولر کوسٹر پر سوار لوگوں سے بھی ملیں۔ ایپل کا نیا کریش ڈیٹیکشن سافٹ ویئر فون کے مالک کے ہوش میں نہ ہونے پر ایمرجنسی سروسز کو خبردار کر سکتا ہے۔ امریکی ریاست نیبراسکا میں ایک خطرناک حادثے میں جب ایک کار درخت سے ٹکرا گئی تھی، آئی فون نے ریسکیو ذرائع کو خبردار کیا تھا حالانکہ وہاں کوئی عینی شاہد موجود نہیں تھا۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
آئی فون کے فیچر نے جھولوں پر سواری مشکل بنا دی
- by web desk
- اکتوبر 15, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1307 Views
- 2 سال ago