آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز کل ہو گا۔ پہلے میچ میں سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جب کہ دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کا مقابلہ نیدر لینڈ سے ہو گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا، ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی جب کہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ ہو گا۔ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا۔