تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

موبائل فون ٹیبلٹ اور دیگر آلات کے دفنانے کی سروس مقبول

موبائل فون ٹیبلٹ اور دیگر آلات کے دفنانے کی سروس مقبول

بیجنگ: موبائل فون، ویڈیو گیم اور ٹیبلٹ وغیرہ بسااوقات جذباتی وابستگی بن جاتے ہیں۔ اسی بنا پر اب چین میں انہیں دفنانے کی ایک سروس تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ اس میں آپ کے دیرینہ ساتھی اور پسندیدہ آلات ٹوٹنے کی شکل میں انہیں ایک فریم میں رکھ کر آخری آرام گاہ بنائی جاتی ہے۔ اگرچہ مادی اشیا سے والہانہ لگا کوئی بہت اچھی بات نہیں لیکن بسااوقات کچھ آلات ہماری زندگی کی یادوں سے جڑے ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی پہلی گاڑی یا اولین فون بھی یاد رہتا ہے۔ پھر فون اور ٹیبلٹ ہمہ وقت ہمارے پاس رہتے ہیں جو ہماری ذات کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے چینی خاتون لِن ژائی نے 2019 میں گیجٹ فیونرل یا برقی آلات کے جنازے کی سروس شروع کی۔ انہوں نے بڑی محنت سے برقی آلات کو بکھیر کر فریم میں رکھنے کی مشق کی اور پھر اپنی سروس شروع کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ اپنے پرانے فون نہ کھوئیں، بلکہ مجھے ڈیزائن کرنے کا موقع دیں۔ پہلے سال انہیں دوسو آرڈر ملے جنہیں مکمل کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگا۔ ان میں 1970 کا موٹرولا فون، ایک نوکیا 3650 ماڈل، ایک نایاب فون، اور ایک گھڑی شامل تھی۔ اس کے بعد اب تک انہیں سب سے زیادہ اسمارٹ فون ہی مل رہے ہیں۔ اس تکنیک میں برقی آلات کو احتیاط سے کھولا جاتا ہے۔ اس کے پرزہ جات کو خوبصورت انداز میں چسپاں کیا جاتا ہے جس میں بہت محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمام آلات ایک فریم میں رکھ کر اسے ایک یادگار تصویر کی طرح بنادیا جاتا ہے۔ ایک اور فنکار چین ژنگائی صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک آلات کی آخری آرام گاہ بناتے ہیں اور سال میں دو سے تین کروڑ روپے کماتے ہیں۔ان کے مطابق یہ عمل خود بہت ماحول دوست بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے