پاکستان تازہ ترین

ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کیلیے عوام بھرپور حصہ لیں وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کی پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اورعوام کو حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ٹویٹ میں کہا کہ آج سب گھروں سے نکلیں، ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کر دیں۔ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اور اخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے