ملتان میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے سابق یوسی چیئرمین کوحراست میں لیلیا گیا۔ ملتان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 157 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران پی ٹی آئی کے سابق یوسی چیئرمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین حامد جنجوعہ کو پولنگ اسٹیشن 72سے حراست میں لیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ حامد جنجوعہ غیر متعلقہ طور پر خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے اور ویڈیو بنارہے تھے۔ این اے 157 پر پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی اور پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ مہر بانو قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی ہیں جب کہ علی موسی گیلانی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔