پاکستان تازہ ترین

حکومت امریکا کی معافی تک امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرے سراج الحق

حکومت امریکا کی معافی تک امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرے سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پر حکومت سے مطالبہ کی ہے کہ امریکا کی معافی تک حکومت امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار امیر سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمران امریکی غلامی جب کہ عوام صرف اللہ کے سامنے جھکنے پر یقین رکھتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایٹمی پاکستان ہی ملک کی آزادی و سالمیت کا محافظ ہے، امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کے محفوظ ایٹمی پروگرام کوغیر محفوظ قرار دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی حکومت کے معافی مانگنے تک پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرے۔ سراج الحق نے موجودہ اور سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان ڈیموکریٹ مومنٹ (پی ڈی ایم) عالمی اسٹیبلیشمنٹ کے مہرے ہیں یہ صرف انہی کے حکم کی پاسداری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی اور آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے کہ آج 22کروڑعوام پریشان ہیں، اسی لیے جماعت اسلامی اب واحد آپشن ہے جو ملک کو خو شحال اور ترقی یافتہ بنا سکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اور عوام آزاد نہیں ہیں بلکہ حقیقی آزادی صرف اسلامی نظام میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے