تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

جوبائیڈن کا نوجوان لڑکی کو ڈیٹنگ سے متعلق مشورہ ویڈیو وائرل

جوبائیڈن کا نوجوان لڑکی کو ڈیٹنگ سے متعلق مشورہ ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کالج کے دورے پر سیلفی لیتی نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر ڈیٹنگ یعنی محبوب سے ملاقات کے حوالے سے ایک مفید مشورہ دے ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ایک دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر ایک نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک تم 30 سال کی نہیں ہوجاتیں کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔ نوجوان طالبہ امریکی صدر کے اس غیر متوقع اور بن مانگے مشورے پر پہلے تو حیران رہ گئی اور پھر قدرے مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے میں یہ بات ذہن میں رکھوں گی۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کے سامنے کھڑے جوبائیڈن نے کہا کہ اب، ایک بہت اہم بات میں نے اپنی بیٹیوں اور پوتیوں کو بتائی تھی اور وہ یہ کہ جب تک آپ 30 سال کے نہ ہوں آپ سے شادی کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے صدر جوبائیڈن کا نوجوان طالبہ کا کندھا پکڑنے اور پھر عجیب و غریب مشورہ دینے پر کڑی تنقید کی۔ کچھ نے لکھا کہ طالبہ کافی غیرمطمئن، بے چین اور مشکل میں نظر آرہی ہیں۔ تاہم کچھ صارفین نے امریکی صدر کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی بے چین یا تناو میں نہیں اور امریکی صدر نے جو بات کی وہ ہر باپ اپنی بیٹی سے کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے