پاکستان تازہ ترین

ضمنی انتخابات عمران خان 8 میں سے 6 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب

ضمنی انتخابات عمران خان 8 میں سے 6 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب

ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 8 انتخابی نشستوں کے نتائج کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 8 سے 6 انتخابی نشستوں پشاور، مردان، چارسدہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد اور کراچی (این اے 239) سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی نشست این اے 157 ملتان اور این اے 237 کراچی سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی نے 2 جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نشست حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی 3، پنجاب کی 3 اور سندھ کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوا جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار حصہ لیا جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے