کلِیولینڈ: میدان عمل میں دنیا کے معمر ترین ڈاکٹر ہونے کا گینیز عالمی ریکارڈ رکھنے والے امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلِیولینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہاورڈ ٹکر کو 2021 میں میدانِ عمل میں موجود سب سے معمر ترین ڈاکٹر کی سند دی گئی تھی۔ اس وقت وہ 98 سال اور 231 دن کے تھے۔ ہاورڈ ٹکر، جو اب 100 برس کے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مکمل اوقات میں کام جاری رکھیں گے۔ ان کے کام کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں ان کی 100 ویں سالگرہ کے بعد وہ کووڈ-19 میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن انہوں نے زوم کے ذریعے اپنا کام جاری رکھا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے خطاب کو اپنے طویل، مطمئن اور خوشگوار زندگی میں ایک کامیابی کے طور پر دیکھتے ہیں۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
دنیا کا معمر ترین ڈاکٹر جو ابھی تک مریضوں کا علاج کرتا ہے
- by web desk
- اکتوبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1354 Views
- 2 سال ago