تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

بھارتی پولیس افسر کی بلب چرانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی پولیس افسر کی بلب چرانے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی پولیس اہلکار دکانوں کے باہر لگے ایل ای ڈی بلب چوری کرنے لگے، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ایس ایس پی پولیس افسر کو معطل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک پولیس انسپکٹر کی لگی میں لگے بلب کو چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ 6 اکتوبر کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افسر بند پان کی دکان کے قریب آتا ہے اور تیزی سے دکان کے باہر لگے بلب کو اتار کر اپنی جیب میں رکھ وہاں سے چلا جاتا ہے۔ اگلی صبح دکاندار نے بلب نہیں دیکھا تو سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی، جسے دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نے پولیس افسر کو معطل کردیا، معطل پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے بلب دکان کے باہر سے نکال کر اپنی تعیناتی کی جگہ لگایا تھا کیونکہ وہاں اندھیرا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے