انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

مولا جٹ 50 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

مولا جٹ 50 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

کراچی: پا کستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پہلے ہفتے میں پوری دنیا میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ پاکستانی فلمیں جتنا بزنس پوری زندگی میں کرتی ہیں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اتنا بزنس ایک ہفتے میں کرلیا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس رقم میں سے 40 کروڑ روپے عالمی سطح پر جمع ہوئے ہیں۔ فلمی مبصرین کے مطابق پاکستان کی میگا بجٹ فلم آنے والے دنوں میں سو کروڑ روپے کا بزنس کرکے مزید ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔ یو اے ای باکس آفس پر فلم پہلے نمبر پر ٹرینڈنگ کررہی ہے جبکہ شمالی امریکا اور کینیڈا سے اب تک فلم پانچ لاکھ ڈالر سمیٹ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر فلم کی انتظامیہ اور ڈسٹی بیوٹر میں کشمکش جاری نہ ہوتی تو فلم اب تک 60 کروڑ سے زیادہ بزنس کرچکی ہوتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے