تازہ ترین کھیل

ڈیرن سیمی پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

ڈیرن سیمی پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

پشاور: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا۔ ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا کہ وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ جاویدآفریدی نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ خاص طور پر پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں ڈیرن سیمی نے جس جوش و خروش سے پاکستان آکر فائنل کھیلا وہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔ ڈیرن سیمی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا پشاور زلمی کے ساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل 8 کیلیے پرجوش ہوں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ بطور کپتاب پشاور زلمی کیلیے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے۔پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کو دو بارورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتنوانے والے ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان تصور کیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے