تازہ ترین کھیل

بھارت پاکستان میں نہ کھیل کے اپنے ہی کھلاڑیوں کا نقصان کررہا ہے جاوید میانداد

بھارت پاکستان میں نہ کھیل کے اپنے ہی کھلاڑیوں کا نقصان کررہا ہے جاوید میانداد

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کسی اور کا نہیں اپنے ہی کھلاڑیوں کا نقصان کررہا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر بھارت کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، آپ کھیلیں نہ کھیلیں کرکٹ چل رہی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو بھارت کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہے، مودی حکومت کی سوچ بہت منفی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے