پیرس: بھارت کے مشہور آنجہانی گلوکار کے کے کے بعد کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والا گلوکار بھی دورانِ کنسرٹ دم توڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار میکا بین پیرس میں جاری کنسرٹ کے دوران چل بسے۔ میکا بین پیرس میں کنسرٹ کیلئے موجود تھے جہاں کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گلوکار کی موت ہوئی۔ کنسرٹ ہال کی انتظامیہ کی جانب سے میکا بین کی موت کے بعد ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر میکا بین کو طبی امداد بھی دی گئی مگر دل کے دورے کی شدت زیادہ ہونے کے سبب گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ ماہ قبل بھارتی معروف گلوکار کرشناکمار کناتھ عروف کے بھی کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
معروف بھارتی گلوکار کے بعد ایک اور گلوکار دورانِ کنسرٹ چل بسا
- by web desk
- اکتوبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 718 Views
- 11 مہینے ago