نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں تین سال کا بچہ اپنی ماں کے خلاف شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ بچے نے تھانے کے عملے سے ماں کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ٹافیاں کھانے نہیں دیتیں اورتھپڑمارتی ہیں اس لیے انہیں گرفتار کیا جائے۔ تین سال کے صدام کو اس کے والد ضد کرنے پر تھانے لے کر پہنچے تو تھانے کا عملہ اتنے کم عمر شکایت لے کر آنے والے کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ بچے نے خاتون سب انسپکٹر کو اپنی والدہ کے خلاف شکایت درج کرائی اور انہیں گرفتار کرنے کا کہا۔خاتون افسر نے بچے کو پیار کیا اور جھوٹ موٹ اس کی شکایت درج کرکے ایک کاغذ پر باقاعدہ دستخط بھی کروائے۔ پولیس افسر نے بچے کو یقین دہانی کرائی کے اس کی ماں کوگرفتار کرلیا جائے گا۔ ماں کے خلاف تھانے پہنچنے والے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
تین سالہ بچہ ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا ویڈیو وائرل
- by web desk
- اکتوبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1186 Views
- 2 سال ago