تازہ ترین سا ئنس و ٹیکنالوجی

کمپیوٹر کے بغیر کمپیوٹر پروگرام لکھنے والی پہلی خاتون جانیے کون

کمپیوٹر کے بغیر کمپیوٹر پروگرام لکھنے والی پہلی خاتون جانیے کون

کمپیوٹر کے بغیر کمپیوٹر پروگرام لکھنا بظاہر ناممکن لگتا ہے لیکن لیڈی اڈا لولیس نے ناممکن کو ممکن کردیا تھا۔ لیڈی اڈا لولیس پہلی کمپوٹر پروگرامر تھیں جنہوں نے ابتدائی کمپیوٹر پروٹو ٹائپ کو مختلف ان پٹ سکھانے کے لیے ان کوڈز کو اپنے ہاتھوں سے لکھا اور لوپنگ کا ایک انوکھا طریقہ ایجاد کیا جسے پروگرامر آج بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیڈی لولیس کو 1833 کے اوائل میں ہی چارلیس بیبیج کی مشینوں سے دلچسپی ہوگئی تھی جب چارلس بیبیج سے ان کی باہمی دوست مصنف نے متعارف کروایا تھا۔ بیبیج نے اینیلیٹک انجن کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ بنایا تھا، لیکن لولیس کی کوششیں سنہرے الفاظ میں لکھی گئی ہیں، ایڈا لو لیس کمپوٹر کی پہلی پروگرامر مانی جاتی ہیں، وہ لکھتی ہیں کہ Machine الجبرائی پیٹرنز کو اس طرح بنتا ہے جیسے Jacquard-loom( پرانے دور کی کپڑا بنانے کی مشین) پھولوں اور پتوں کو۔ لیڈی ایڈا لولیس کے ان انوکھے کارناموں کے بغیر شاید ہم ٹیکنالوجی میں اس مقام پر نہ ہوتے۔ ہر سال اکتوبر کے دوسرے منگل کو ایڈا لولیس ڈے منایا جاتا ہے جس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے