بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے بالی ووڈ میں 10 سال مکمل ہوگئے، ان 10 سالوں میں اداکارہ نے انڈسٹری کی بہت سی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا اور اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عالیہ بھٹ نے 19 اکتوبر 2012 کو کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور کیرئیر کی پہلی ہی فلم بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں عالیہ کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے بھی اپنے فلمی کیریئر کا ڈیبیو کیا۔ عالیہ نے اپنے 10 سال کے بالی ووڈ کیریئر میں انڈسٹری کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں جن میں ہائی وے، راضی، ڈیئر زندگی، گنگو بائی کاٹھیاواڑی، کپور اینڈ سنز، ڈارلنگز، براہماسترا، ٹو اسٹیٹ، ہمپٹی شرما کی دلہنیا جیسی فلمیں شامل ہیں۔ 10 سالوں کے فلمی سفر میں عالیہ نے ہدایت کاروں کی جانب سے بیشتر فلمی آفرز کو مختلف وجوہات کی بنا پر رد کرتے ہوئے جاندار کرداروں والے رول کی فلموں کا انتخاب کیا۔ عالیہ بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر میں سدھارتھ ملہوترا کی فلم شیر شاہ میں ڈمپل چیمہ کا کردار اپنے مصروف شیڈول کے سبب رد کیا جس کے بعد فلم میں کیارا ایڈوانی کو کاسٹ کیا گیا۔ نیرجا بھنوٹ کی بایوپک بالی ووڈ فلم نیرجا میں سونم کپور کو کاسٹ کرنے سے قبل پروڈیوسرز نے اس رول کیلئے عالیہ بھٹ سے رابطہ کیا تھا تاہم اداکارہ نے ایئر ہوسٹس کا کردار اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم رابطہ میں کریتی سینن اور سشانت سنگھ راجپوت کی جوڑی نے مرکزی اداکار کیا، تاہم فلم میں کریتی کو سیکنڈ آپشن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ فلم میکرس نے اس رول کیلئے پہلے عالیہ سے رابطہ کیا اور انہوں نے حامی بھی بھر لی تھی تاہم آخری وقت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادانے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ فلم گول مال اگین کیلئے روہت شیٹھی کی گول مال سیریز کی چوتھی تھی اور اس میں عالیہ آفیشیلی اعلان سے چند ہفتے پہلے فلم سے پیچھے ہٹیں جس کے بعد فلم میں پرینیتی چوپڑا کو رول مل گیا۔
سپر اسٹار پربھاس کی فلم ساہو کو ناظرین نے خوب پسند کیا، بزنس کے لحاظ سے بھی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی، فلم میں عالیہ نے کم اسکرین ٹائم کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیا تھا۔ امیتابھ بچن اور عامر خان کا ملٹی اسٹارر ڈرامہ ٹھگس آف ہندوستان سب سے پہلے عالیہ بھٹ کو آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔ بیل باٹم کے لیے بھی کہا جاتا ہے کہ اکشے کمار کی فلم میں اداکارہ نے خود کام کرنے سے منع کیا تھا تاہم ان کے انکار کی وجہ ابھی تک ایک معمہ ہی ہے۔ عالیہ بھٹ آنے والے دنوں میں ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانیاور جی لے ذرا میں بھی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے رواں سال اپریل میں ساتھی اداکار رنبیر کپور سے شادی کی اور اب اس جوڑے کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے ۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
عالیہ بھٹ کے بالی ووڈ میں 10 سال مکمل
- by web desk
- اکتوبر 20, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1206 Views
- 2 سال ago