انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی ملی نغمہ گانے پر معذرت کیوں کی

جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی ملی نغمہ گانے پر معذرت کیوں کی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی آواز میں گائے پاکستانی ملی نغمے پر سننے والوں سے معذرت کی ہے۔ واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے چند روز قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران پاکستانی ملی نغمہ گایا تھا، جمائما نے یہ نغمہ بہترین اردو میں ایک ہی سانس میں گا دیا تھا جس پر وہ خود بھی ہنس رہی تھیں۔ جمائما کے ملی نغمہ گانے پر انٹرویو لینے والی صحافی نے بھی جمائما کی تعریف کی تھی جبکہ جمائما خود اپنی اس ویڈیو پر ہنس رہی ہیں۔ جمائما کا یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جس نے بھی اس خوفناک آواز کو سنا اِن سے معذرت کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ جمائما نیاپنے اس خصوصی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جب میرے بیٹے چھوٹے تھے تو میں ان کے ساتھ مل کر اردو میں پاکستانی ملی نغمے گایا کرتی تھی۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو پاکستان سے محبت کیوں ہے اس انٹرویو کے دوران جمائما نے آو بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی گایا تھا۔ جمائما کے ملی نغمہ گاتے ہوئے کی یہ ویڈیو برطانوی صحافی کی جانب سے مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی جو کہ سوشل میڈیا پر تاحال خوب وائرل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے