ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1350 روپے کا اضافہ ہوگیا اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 2 ہزار 144 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھا 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 637 ڈالر فی اونس ہے۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔