تازہ ترین کھیل

بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ 2023 سے نکالنے کی دھمکی دیدی

بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ 2023 سے نکالنے کی دھمکی دیدی

آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کرنیوالے بھارت نے پاکستان کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر کوئی بھی حکم نہیں چلا سکتا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے وزیر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 ہندوستان میں منعقد ہوگا، بھارت کسی کی بات سننے کی پوزیشن میں نہیں، پاکستان سمیت شریک ممالک کو خوش دلی سے مدعو کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق چلے گا۔ وزیر کھیل نے کہا کہ وزارت داخلہ اگلے سال ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے سفر پر فیصلہ کریگی کیونکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی ایک اہم معاملہ ہے۔ ٹھاکر نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم اگلے سال 50 اوور کے ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے ہندوستان آئے گی اور ہم سب کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بی سی سی آئی کا معاملہ ہے اور وہ اس پر تبصرہ کریں گے، بھارت ایک کھیلوں کا پاور ہاس ہے جہاں کئی ورلڈ کپ منعقد کئے گئے ہیں، ون ڈے ورلڈ کپ بھی اگلے سال بھارت میں ہوگا اور دنیا بھر کی تمام بڑی ٹیمیں اس میں حصہ لیں گی۔ انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ آپ بھارت کو کسی بھی کھیل میں نظر انداز نہیں کرسکتے، بھارت نے کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں بہت تعاون کیا ہے، اس لئے اگلے سال ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ ایک عظیم الشان اور تاریخی ایونٹ ہوگا۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے