تازہ ترین تجارت

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 ماہ بعد پہلی بار اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 ماہ بعد پہلی بار اضافہ

دسمبر 2021 کے بعد سے مسلسل کمی کے شکار ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔ ملک کے مجموعی ڈالر ڈپازٹس 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 9 ماہ بعد پہلی بار اضافہ ہوگیا، زرمبادلہ ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق رواں سال 9 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 10 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی آئی تھی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر ذخائر 3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 7 ارب 59 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق نجی بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں 37 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو 5 ارب 65 کروڑ 37 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے