کراچی: ایران نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر انحصار سے گریز کرے۔ تہران کی نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ ریاض ایک ایسے اسرائیل پر بھروسہ کر رہے ہے جو مسلسل ٹوٹ رہا ہے اور یہ آپ کے دور کا خاتمہ ہو گا۔ ایرانی کمانڈر کا بیان ایران کے سپریم لیڈر کے ایک اعلی مشیر کے حالیہ تبصروں سے متصادم ہے انہوں نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ علی اکبر ولایتی نے کہا تھا کہ ہم سعودی عرب کے پڑوسی ہیں اور ہمیں ایک ساتھ رہنا چاہیے، دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنا چاہیے تاکہ ہمارے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔