انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

علی فضل کا ساجد خان کو بگ باس 16 سے نکالنے کا مطالبہ

علی فضل کا ساجد خان کو بگ باس 16 سے نکالنے کا مطالبہ

ممبئی: معروف بھارتی اداکار علی فضل نے فلمساز ساجد خان کو بگ باس 16 سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ علی فضل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر سمیش ڈیزائن نامی ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں ساجد خان کی تصویر کو لائٹر سے جلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ساجد خان کو بگ باس سے نکالو۔ ساجد خان 2018 میں می ٹو مہم کے دوران جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے میڈیا سے دور ہیں۔ ساجد خان کو فلم ہاس فل 4 کی ٹیم سے بھی نکال دیا گیا تھا اور اس فلم کی ہدایتکاری کی ذمہ داری فرہاد سمجی نے سنبھالی تھی۔ بگ باس کے سیزن 16میں ساجد خان کی بطور کنٹیسٹنٹ شمولیت پر کافی لوگ ناخوش ہیں اور اب تک کئی نامور شخصیات کی جانب سے بھی انہیں اس شو میں شامل کرنے پر اعتراضات اٹھائے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے