آپ نے لوگوں کو غصے میں آنکھیں نکالتے تو دیکھا ہوگا لیکن برازیل کا یہ شخص اپنی پوری آنکھیں ہی باہر نکال کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیتا ہے۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے سڈنی ڈی کاروالہو میسکوئٹا ( Sidney de Carvalho Mesquita) کو 0.71 انچ تک اپنی آنکھیں باہر نکالنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مسٹر چیکو نے 9 برس کی عمر میں اپنے اندر چھپے اس ٹیلنٹ کو تلاش کیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر آنکھیں نکال کر مضحکہ خیز اور نامعقول شکلیں بنانے کی پریکٹس شروع کردی۔ چیکو کا آنکھوں کو باہر نکالنے کا ٹیلنٹ دیکھ کر اسکے گھر والوں نے اسے کسی بیماری کی علامت سمجھا اور ڈاکٹروں سے رجوع کیا لیکن ڈاکٹروں نے انکو صحتمند قرار دیا۔ چیکو کا کہنا ہے کہ اس کو یہ صلاحیت اپنے ماں باپ اور خدا کی طرف سے تحفے میں ملی ہے۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
آنکھیں باہر نکال لوگوں کو حیرت زدہ کرنے والا برازیلین شہری
- by web desk
- اکتوبر 21, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1148 Views
- 2 سال ago