تازہ ترین دنیا

سوڈان نسلی جھڑپوں میں 150 افراد ہلاک

سوڈان نسلی جھڑپوں میں 150 افراد ہلاک

سوڈان کی جنوبی ریاست بلیو نیل میں 2 دن جاری رہنے والے نسلی فسادات کے سبب کم از کم 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ سوڈان کی ریاستی اسپتال کے سربراہ عباس موسی کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، تشدد کے واقعات میں 86 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بلیو نیل میں یہ جھڑپیں گزشتہ ہفتے ہاوسا اور ان کے حریف گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر شروع ہوئیں، جس کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید فائرنگ اور گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ یہ لڑائی دارالحکومت خرطوم سے 500 کلومیٹر جنوب میں روزیئرز کے قریب واد المحی کے علاقے میں ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خونریزی حالیہ مہینوں کا ایک بدترین واقعہ ہے، ریاست میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کیخلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہاوسا قبیلے کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو دنوں سے مسلح افراد کے حملوں کی زد میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے