تازہ ترین کھیل

ٹی20 ورلڈکپ بھارت کے خلاف میچ سے قبل اوپنر زخمی ہوگئے

ٹی20 ورلڈکپ بھارت کے خلاف میچ سے قبل اوپنر زخمی ہوگئے

میلبرن: بھارت کے خلاف اتوار کو اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود زخمی ہوگئے۔ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر شان مسعود کے سر پر گیند لگی ہے جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے ہیں تاہم بیتر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی انجری کا جائزہ لیں گے۔ آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود شرکت کرسکیں گے یا نہیں، اس کا انحصار ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہوگا۔ پریکٹس سیشن کے دوران آل رانڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو جالگی۔ واضح رہے کہ اگر شان مسعود بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوتے تو فخر زمان کو قومی ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں دو روز قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے خطرناک یارکر نے افغان بلیباز رحمان اللہ گرباز زخمی ہوگئے تھے تاہم انکے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے