اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد رجسڑار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ آئینی آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا جب کہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی اور درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔