پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھرے اسٹیڈیم میں ایک شخص کی پکار سن کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ لاہور کے اسٹیڈیم میں ایک غریب شخص اپنے بچے کے آپریشن کی فریاد پوسٹر پر لکھ کر لے آیا جسے شاہد آفریدی نے دیکھ لیا۔ شاہد آفریدی نے مجمعے سے اس شخص کو اپنے نزدیک بلاکر اس سے پوسٹر لیا اور اس میں درج تفصیلات پڑھیں۔ شاہد آفریدی نے علاج کی بڑی 20 لاکھ روپے کی رقم پر بالکل بھی دھیان نہ دیا اور فورا اس شخص کا نمبر لے لیا اور اسے مدد کی یقین دہانی کرائی۔ شاہد آفریدی کی جانب سے اتنی بڑی رقم کے باوجود فورا ہی مدد کی حامی کو ان کے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔