پاکستان تازہ ترین

دوسروں کو چور کہنے والا خود چور نکلا بلاول بھٹو

دوسروں کو چور کہنے والا خود چور نکلا بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور نکلا، اس عمر میں عمران خان کیلئے ریٹائرمنٹ ہی بہترآپشن ہے۔ عمران خان کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ بہت چھوٹا کیس ہے، عمران خان کے خلاف بہت سے ایسے ثبوت ہیں جن پر سزا ملنی چاہیے۔ بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور نکلا، عمران خان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، فارن فنڈنگ کیس بھی عوام کے سامنے ہے، جب تک عمران خان سلیکٹڈ اور لاڈلا تھا تو کسی میں ہمت نہیں تھی کہ اس کو سزا دے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ اس عمر میں عمران خان کیلئے ریٹائرمنٹ ہی بہترین آپشن ہے، وہ بنی گالا میں آرام سے بیٹھیں اور عوام کو بھی سکون سے جینے دیں، وہ تو خود کہتے تھے چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب میں یو اے ای نے ہماری بھرپور مدد کی ہے اور اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ ہے، سیلاب کی صورتحال میں ساتھ دینے پر یو اے ای کی حکومت اور عوام کے شکرگزارہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی اب بھی کھڑا ہے، سیلاب کی بعد ہمیں انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کرنی ہے، پانی اترنیکے بعد بحالی کے کاموں کا دست تخمینہ لگایاجائیگا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ دن رات محنت کر رہا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نام نکلے، میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ زیادہ کام کریں شور کم کریں، ہم مشکلات کا سامنا کریں گے اور پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالیں گے، سب سے زیادہ چھوٹے ڈیمز صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے