پاکستان تازہ ترین

فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریبا 52 ماہ شامل رہنے کے بعدپاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا۔ پاکستان کا نام 2018میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کے لئے ایکش پلان دیا گیا تھا، بعد ازاں پاکستان کومزید سات اور پھرچھ نکات پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیاتھا، ان نکات پر عمل درآمد کاجائزہ لینے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے وفد نے پاکستان کادورہ کیا۔ پیرس میں ورکنگ گروپ اور پلینری اجلاسوں میں عالمی نیٹ ورک کے 206 ارکان اور مبصر تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے مندوبین بشمول عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، انٹرپول اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس نے شرکت کی۔ 2 روزہ بحث کے اختتام پر پلینری اجلاس میں طے کیے جانے والے فیصلوں کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے